بھارت 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائے: میجر جنرل آصف غفور

میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو چیلنج کیا ہے کہ آئے اور 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے چند دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں کشیدگی چل رہی ہے۔

او آئی سی اجلاس: بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے پر پاکستان بائیکاٹ کرے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بیوقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے، آئيں 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ حملہ کیا تو جواب کا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں