27 سالوں میں شاہ رخ خان نے بالی وڈ میں کتنے پیسے کمائے ؟

 شاہ رخ خان نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں 27 سال مکمل کرلیے ہیں۔ کنگ خان نے 1992میں اپنے فلمی کیریر کی شروعات فلم دیوانہ سے کی تھی۔ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں رشی کپور اور دیویا بھارتی جیسے اسٹارز شامل تھے۔

  اپنی بہترین اداکاری سے بالی فلم انڈسٹری کی تاریخ بدلنے والے اپنی فلم ’زیرو‘ کے بعد اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی جس کے باعث ان کے مداح کافی تجسس کا شکار ہیں، کیا انہوں نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا؟، پوری دنیا میں شاہ رخ کے مداح ہیں اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کنگ خان اب اتنے عرصے سے کسی فلم میں کام کیوں نہیں کر ریے۔  ان کے مداح ان کو بار بار سکرین پر دیکھنا چایتے ہیں۔

27 سال مکمل ہونے کے موقع پر کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر#27GoldenYearsOfSRK  ٹرینڈنگ  ٹیگ بن گیا۔ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین پیج ایس آر کے یونیورس نے ٹوئٹر پر کنگ خان کے بالی ووڈ میں 27 سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔ ان کے مداحوں نے بالی ووڈ کو خوبصورت فلمیں دینے کے لیے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا۔

 27  سال قبل 25 جون 1992 میں شاہ رخ خان کی فلم’’دیوانہ‘‘ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کے بعد شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ شاہ رخ کی فلم دیوانہ میوزیکل رومینٹک ہٹ تھی جس نے باکس آفس پر 14 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔  اس فلم میں رشی کپوراور دیویا بھارتی جیسے اسٹارز کی موجودگی میں شاہ رخ نے اس کمال کی ایکٹنگ کی کہ اعتراف فن کے طور پر انہیں ”فلم فیئرایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں