اشنا شاہ کو غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، تصاویر دیکھیں

اشنا شاہ

لاہور: پاکستانی معروف اداکارہ اشنا شاہ کو شوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرنے کے بعد شوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تو لوگوں نے نہ صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اس پر  ایسے کمنٹ کیے اشنا شاہ نے خود بھی کبھی نہ سوچے ہوں گے۔

اشنا شاہ نے غالباً صبح کے وقت یا رات کو سونے سے پہلے لی گئی ایک سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ کی ۔ اس تصویر میں اداکارہ کا چہرہ بالکل سپاٹ نظر آرہا ہے جو کسی بھی قسم کے تاثرات سے خالی ہے۔

اشنا شاہ نے اپنے مداحوں سے فرمائش کی کہ وہ اس تصویر کو کیپشن دیں ، ان کی جانب سے یہ فرمائش کرنے کی دیر تھی کہ کمنٹس کا ایک سیلاب امڈ آیا اور لوگوں نے کیپشن کم اور نصیحت زیادہ دینا شروع کردی۔

تصویر دیکھ کر تیمور خان نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے نہ صرف اداکارہ کو ’بے شرم عورت‘ قرار دیا بلکہ انہیں بربادی کی بددعائیں بھی دیں۔

بلال مغل نے پاکستان میں انتہائی مشہور ڈائیلاگ میں تھوڑی سی ردو بدل کرکے اس تصویر کو یوں کیپشن دیا’ اجڑ تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے۔‘

غلام 3604 نامی صارف نے تصویر دیکھ کر کہا ’ اسلام اس چیز کی اجازت نہیں دیتا۔‘

شیری خان نے اداکارہ کی تصویر دیکھ کر تبصرہ کیا’ ایسے لگ رہا ہے جیسے کوئی مریض موت کی خبر کا انتظار کر رہا ہو۔‘

علی اسد رفیق نامی صارف نے کہا کہ اداکارہ کو صاف پتہ ہے کہ ان کے انڈر گارمنٹس نظر آرہے ہیں لیکن پھر بھی ایسی تصویر پوسٹ کی۔ سمجھ نہیں آرہی کہ ہمارا معاشرہ کیا چاہتا ہے، لڑکیاں خود فحاشی پھیلارہی ہیں۔

اذان علی نے تصویر کو خواجہ آصف کے مشہور ڈائیلاگ ’ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے‘ کا کیپشن دیا اور ساتھ لباس کا انتخاب ٹھیک کرنے کی نصیحت بھی کی۔

سیدہ سدرہ نے کہا کہ سب کو اپنا حساب دینا ہے اس لیے ہم کسی سے نفرت کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ ہم سارا دن گناہ کرتے ہیں لیکن خدا ہمیں پھر بھی رزق دیتا ہے۔

مشک حق نے لکھا کہ جب بھی وہ اس قسم کی تصویر دیکھتی ہیں تو فوری طور پر تبصرے ضرور پڑھتی ہیں۔ ’ اسے پتہ ہے کہ اس نے کیا پہنا ہے اور صحیح غلط کیا ہے، اسے اپنی زندگی جینے دو اور تم لوگ اپنی زندگیاں سدھارو۔‘

اشنا شاہ کا سپاٹ چہرہ دیکھ کر بہت سے لوگوں کو مفت میں سوشل میڈیا میمز کا مواد بھی میسر آگیا اور انہوں نے تبصروں کے سیکشن میں اس تصویر کو میمزکے انداز میں کیپشن دینا شروع کردیے۔

تنزیلہ نسیم نے کہا ’ جب آپ اپنا موبائل چارجنگ پر لگائیں لیکن بٹن دبانا بھول جائیں‘ ۔

سلیمان ٹائیگر نے لکھا ’ جب آپ کا بندہ آپ کو دوسری عورت کیلئے چھوڑ دے‘۔

ڈی جے ملک نے کہا ’ امتحان کی صبح ایسا ہی چہرہ ہوتا ہے۔

کیا عائشہ عمر بیرون ملک کی فلموں میں کام کریں گی؟

حسن علی شنواری نے اشنا شاہ کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر کہا’ اللہ کے نام پر ایک روپیہ دے دو۔‘

اداکارہ کی اس تصویر پر نہ صرف نفرت پر مبنی تبصرے ہورہے ہیں بلکہ لوگ اسے میمز نما کیپشن بھی دے رہے ہیں، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اداکارہ کا یہ ’سپاٹ چہرہ‘ پاکستانی کرکٹ فین صارم اختر کی طرح کتنا مشہور ہوتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں