آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (26th June 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

26جون بدھ۔ بے روز گار افراد کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں گے۔آج گھریلو مصروفیات میں کافی کھلبلی اور ہلچل رہے گی تاہم کسی قرض کے مل جانے‘ قانونی امور میں کامیابی کی خبر مل سکے گی۔

ثور

26جون بدھ۔اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔آج اہم ملازمتی امور میں آپ کی محنت رنگ لانے والی ہے جسے سراہا جائیگا۔

جوزا

26جون بدھ۔ قریبی عزیز رشتہ داروں اور مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔

سرطان

26جون بدھ۔ملازمت کے حصول کیلئے کیا گیا سفر وسیلہ ظفر ثابت ہو سکتا ہے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جہاں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو آپ کی رومانوی زندگی پر اثر انداز ہوگی۔

اسد

26جون بدھ۔دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے حلقہ احباب وسیع ہوگا۔ آج کسی کاروباری وفد سے ملاقات یا پھر کسی اہم میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔

سنبلہ

26جون بدھ۔گزشتہ ایام میں جن ذمہ ذمہ داریوں سے آپ بھاگ رہے تھے بالاخر اُس میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد یا پھر ملازمتی امورکی تکمیل کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔

میزان

26جون بدھ۔آج دِن کے آغاز سے ہی طبیعت آرائش و سجاوٹ وغیرہ کی طرف مائل ہوگی۔ رومانوی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسرے کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

عقرب

26جون بدھ۔ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگوں سے کاروباری نوعیت کا رابطہ آپ کی ذاتی کوششوں سے ہو سکے گا۔

قوس

26جون بدھ۔آپ کا رجحان جائیداد اور خاندانی امور کی جانب ہوگا۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے رومانوی اور دوسرے امور میں خوشیاں نصیب ہونگی۔

جدی

26جون بدھ۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کرتے وقت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔کسی ساتھی کارکن کی وجہ سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن جلد ہی آپ اپنی بصیرت سے اس پر قابوپا لیں گے۔

دلو

26جون بدھ۔حاسدین و مخالفین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

حوت

26جون بدھ۔شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق نئے منصوبے تشکیل پا سکیں گے۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ حکام بالا کا تعاون کیرئیر میں بہتری لانے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں