دنیا کی پہلی پورن یونیورسٹی کا افتتاح!

پورن یونیورسٹی

بوگوٹا: کولمبیا کی فحش فلموں کی ایک اداکارہ امرانتا ہینک نے دنیا کی پہلی پورن یونیورسٹی کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ یونیورسٹی کولمبیا کے شہر میڈیلٹن میں کھولی گئی ہے۔

جس میں وہ فحش فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے خواہش مند لڑکے لڑکیوں کو نہ صرف اس شرمناک کام کی تربیت دے گی بلکہ انہیں یہ بھی بتائے گی کہ وہ کس طرح جعلی اور اداکاروں کا استحصال کرنے والے پروڈیوسرز کا پتا چلا سکتے ہیں اور ان سے بچ سکتے ہیں۔

اداکارہ، جو ماضی میں صحافی رہ چکی ہے، نے یہ ادارہ ایک شراب خانے کی عمارت میں بنایا ہے، جہاں اس کے ساتھ فحش فلموں کے اداکارریمن نومر بھی اس کے ساتھ لڑکے لڑکیوں کو تربیت دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق امرانتا ہینک کے صحافت چھوڑ کر فحش فلموں کی اداکارہ بننے کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ اس نے اپنے پسندیدہ فٹ بال ٹیم کی جیت پر شرط لگائی تھی۔ شرط یہ تھی کہ اس اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کے پسندیدہ کلب کی ٹیم نیشنل لیگ میں جیتے گی اور اگر وہ ٹیم نہ جیت سکی تو وہ فحش میگزین ’SOHO‘ کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کروائے گی۔ اس کی ٹیم ہار گئی اور اسے برہنہ فوٹوشوٹ کروانا پڑ گیا۔

سنی لیون نے پورن انڈسٹری چھوڑنے کاراز بتادیا

اس کی فحش تصویر اس میگزین کے سرورق پر شائع ہوئی جہاں سے اسے فحش فلموں میں اداکاری کی آفرز آنے لگیں اور اس نے صحافت چھوڑ کر اس شرمناک انڈسٹری میں کام شروع کر دیا۔

(Visited 1,081 times, 8 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں