ایشز سیریز : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، اسٹروکس کی شاندار بیٹنگ

لندن: انگلینڈ نے ایشز سیریز میں تاریخ رقم کردی۔ پہلی بار تین سو انسٹھ رنز کا ہدف عبور کیا۔ بین اسٹوکس کی سنچری نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے جتوا کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

انگلینڈ نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے ایشز سیریز میں پہلی بار تین سو انسٹھ رنز کا ہدف عبور کیا۔ سٹوکس کی سنچری نے کینگروز کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ ایک سو پینتیس رنز کی اننگز میں آٹھ چھکے لگائے۔

انگلینڈ نے آخری وکٹ کی شراکت میں چھہتر رنز بنا کر پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

کپتان جوروٹ نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوش ہیزلووڈ کے دوسری اننگز میں چار میچ میں 9 شکار بھی کینگروز کو ناکامی سے نہ بچا سکے۔

پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ چار ستمبر سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں