آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (26th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
26نومبر منگل۔

حمل
بعض مشاغل میں آپکی دلچسپی بڑھے گی۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔

ثور
رفاہی کاموں حصہ لے سکیں گے۔ کام پر توجہ دیں۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ باعث مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔

جوزا
دوستوں کیساتھ اہم تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ حلقہ احباب وسیع ہونےکا امکان ہے۔ ترقی و کامیابی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ دوستوں کا تعاون رہے گا۔ ملازمت سے متعلقہ مسائل پیش آسکتے ہیں۔

سرطان
ملازمت پیشہ افراد افسران بالا سے تعاون کریں۔ کیرئیر میں بہتری کا امکان ہے۔ سوچ مثبت رہنے سے بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ تاریخی مقام کا دورہ کر سکیں گے۔

اسد
دوسروں کے ساتھ معاملات بہتر ماحول میں طے پا سکیں گے۔ کسی مشیر کےساتھ مشورہ مفید رہے گا۔ شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا اور کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ اساتذہ کا تعاون حاصل ہوگا۔

سنبلہ
ملازمت، صحت، کاروبار اور سفر کے امور درپیش ہوں گے۔ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ سنجیدہ گفتگو مثبت ثابت ہوگی۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکے گا۔ ذمہ داری کا احساس ہو سکے گا۔

میزان
اجتماعی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ کسی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

عقرب
کسی مالی منصوبے کو عملی شکل دے سکیں گے۔ روزمرہ کے معمولات میں مصروفیت رہے گی۔ وراثت کے مسائل حل ہو سکیں گے۔ معاملات معمول کے مطابق رہیں گے۔ مسائل کا حل ہو سکے گا۔

قوس
بچوں کے معاملات میں غفلت نہ برتیں۔ آپ کی توجہ خوشی اور سکون کا باعث ہو سکتی ہے۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہوں گے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہوں گے۔

جدی
خریداری کا موقع ملے گا۔ ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ کامیابی نصیب ہو گی۔ شریک حیات تعاون کرے گا۔ نصیب یاوری کر سکتا ہے۔ دوستوں کا تعاون رہے گا۔ صحت کا خیال رکھیں۔

دلو
آپ کی انفرادی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ ملازمت، سفر، صحت اور تعلیمی امور میں مصروف رہیں گے۔ کاموں کو فروغ ملے گا جس کے باعث آمدن میں اضافہ ہو سکے گا۔

حوت
ملازمت، صحت، کاروبار اور سفر کے امور درپیش ہونگے۔ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ شراکتی کاروبار کرتے وقت اچھی طرح تسلی کر لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

(Visited 1,285 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں