جنوبی افریقی کا پاکستان کو 165 رنز کا ہدف

جوہانسبرگ

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی تو ابتدا میں مایوس کن آغاز کے بعد کپتان فاف ڈپلوسی اور ہاشم آملہ کے درمیان 101 رنز کی شراکت کے بعد پوری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 3 کے مجموعی اسکور پر کوئنٹن ڈی کوک کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جس کے بعد 18 کے مجموعے پر ریزا ہینڈرکس بھی 2 رنز بنا کر شاہین شاہ کا شکار بنے۔

کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ نے تیسری وکٹ پر محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 101 رنز کی شراکت قائم کی اور دونوں بلے باز نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔

فاف ڈوپلیسی 57 اور ہاشم آملہ 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی، ڈیوڈ ملر کی اننگز 4 رنز تک محدود رہی اور 156 کے مجموعی اسکور پر عثمان شنواری نے اپنے ایک ہی اوور میں تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہین شاہ آفریدی 2، محمد عامر، عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سرفراز احمد 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے!

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے نسلی پرستانہ جملوں پر کارروائی کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے باعث شعیب ملک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ حسن علی کی جگہ عثمان خان شنواری گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سیریز میں میزبان جنوبی افریقا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز میں رہنے کے لیے قومی ٹیم کو آج کا میچ لازمی جیتا ہوگا، میزبان ٹیم کی کامیابی کی صورت میں سیریز جنوبی افریقا کے نام ہوجائے گی، اس لیے قومی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں