بگ باس سیزن 13 میں سلمان خان کا معاوضہ کتنا ہوگا ؟

بگ باس

رئیلٹی شو بگ باس سلمان خان سیزن 13 شروع ہونے میں ابھی کئی ماہ باقی ہے، لیکن اس سے پہلے ہی شو سے جڑی نئی نئی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔

ایسے میں اب جو نئی خبر سامنے آئی وہ دلچسپ بھی ہے اور حیران کرنے والی بھی ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان نے متنازع رئیلٹی شو ’بگ باس سیزن 13‘ کے لیے بھاری بھر کم معاوضے میں شو کی میزبانی کے لئے ہامی بھرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد اب ٹیلی ویژن کے رئیلٹی شو ’بگ باس 13‘ کے لیے معاوضہ بڑھاتے ہوئے 26 ہفتوں کے لیے 403 کروڑ وصول کریں گے، اس طرح ہر ہفتے کے لیے سلمان خان 31 کروڑ وصول کر سکیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by bigg_boss_season13 (@big_boss_season13) on

فلم ’بھارت‘ کے ہیرو سلمان خان نے پچھلے سال ’بگ باس 12‘ کی ایک قسط کے لیے 12 سے 14 کروڑ معاضہ وصول کیا تھا۔

رواں سال 29 ستمبر سے شروع ہونے والےمشہورِ زمانہ شو میں اس بار صرف سلیبریٹیز اور معروف شخصیات ہی شرکت کریں گی۔ پچھلے سال شو میں عام عوام کو بھی بطور مہمان شامل کرنے پر شو کی ریٹنگ کافی خراب ہوئی تھی۔

واضح رہے کے سلمان خان فلمی پردے سمیت ٹی وی اسکرین پر بھی کافی مقبول ہیں، اس سے قبل بھی وہ رئیلٹی شو ’10 کا دم‘ کی میزبانی کر چکے ہیں۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں