اداکارہ میرا نے وزیراعظم کی ایمنسٹی سکیم ماننے سے انکار کر دیا

اداکارہ میرا

 اداکارہ میرا نے وزیراعظم کی طرف سے پیشکش کی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں اپنے خفیہ اثاثے ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تقریب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے شوبز میں کالا دھن رکھنے والوں کا حساب لیا جائے جس کے بعد میں بھی اپنے اثاثے ظاہر کر دوں گی۔ کیا شوبز میں اتنی زیادہ آمدنی ہے، لوگ راتوں رات امیر بن جاتے ہیں۔

اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کا پوسٹر جاری

میرا نے کہا کہ میں نے انڈسٹری کو کئی سال دیئے ہیں اور طویل محنت کے بعد میں یہاں تک پہنچی ہوں۔ اس کے باوجود سب سے پہلے سوال مجھ سے کیا جاتا ہے ۔ ملک میں کوئی بھی بات ہو جائے، کوئی بھی مسئلہ ہو، سب سے پہلے سوال میرا سے کیا جاتا ہے۔ کیا باقی سب لوگ دودھ کے دھلے ہوئے ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں