2019 کی بہترین گاڑیاں…

Best Cars in 2019

کہا جاتا ہے “جب کوئی شخص بیوی کے لئے گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے… یا تو بیوی نئی ہوتی ہے یا گاڑی ….”

اگر آپ کا ارادہ ہے بیوی نہیں صرف گاڑی بدلنے کا .. تو فورڈ کنزیمر رپورٹس نے اس سال کی 10 بہترین کاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ بیوی بدلنے کا حوصلہ تو آپ میں ہے کہ نہیں، آپ کو پتہ ہوگا۔ البتہ اپنی استطاعت اور پسند کے مطابق اپنی کار پسند کریں. ہم نے بازار میں مختلف فیچرز رفتار, مضبوطی وغیرہ کی وجہ سے مشہور دس کاریں منتخب کیں۔ اور انہیں پوری جانچ پڑتال اور اطمینان کرنے کے بعد آپ کیلئے چنا ہے۔

• ٹیوٹا Toyota کی چار کاروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا جبکہ سبارو Subaru کی دو گاڑیاں شامل کی گئیں ۔
• فورڈ، ہنڈا، آڈی، اور بی ایم ڈبلیو (Audi, BMW, Ford, and Hyundai) کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

21 فروری 2019 کے جمعرات والے دن یو ایس (US) میں صارفین کی خریداری کی پسند کے مطابق 10 بہترین کاروں کی درجہ بندی کی گئی ہے ۔ جس میں سڑک کے ٹیسٹ کے نظام میں گاڑیوں پر تقریبا 6،000 میل کی ڈرائیونگ کے دوران بریکنگ، ہینڈلنگ، آرام، سہولت، حفاظت، اور ایندھن کی کپت کی جانچ پڑتال کی گئی ہے.

ان 10 گاڑیوں کی قیمتیں $18000 سےکم $68000 سے ذیادہ ہیں ۔
اب ہم 2019 کی ان 10 بہترین گاڑیوں کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں ۔

1) پہلی کمپیکٹ لگزری کار: آڈی اے4 (Compact luxury car: Audi A4)

Audi

قیمت : $48890
زبردست ہینڈلنگ ، تازہ ترین ٹیکنالوجی اور ناقابل یقین حد تک آرام دہ کے ساتھ A4 ایک بہترین کار ہے ۔ فورڈ کنزیومر رپورٹس کے مطابق یہ ذیادہ شور نہیں مچاتی اور اس میں اعلی کوالٹی کا میٹیریل استعمال ہوا ہے۔
جو کار کو متوازن حالت میں چلنے میں مدد دیتا ہے, اور الٹنے نہیں دیتا اور سفر کو محفوظ بناتا ہے ۔ پبلیکیشنز مزید کہتے ہیں کہ ٹربوچارجڈ 4 سلنڈر بہت اچھا کام کرتے ہیں اور یوزر کو کافی اچھی رفتار ملتی ہے تاکہ وہ وقت پر اپنی منزل پر پہنچ جائے ۔

2) دوسری لگزری ایس یو وی کار: بی ایم ڈبلیو ایکس5 (Luxury SUV: BMW X5)

Best car 2019
BMW

قیمت : $68730
2019 کی نیو اور جدید ڈیزائن کے ساتھ ایکس5 ایک بہترین کار ہے ۔ یہ مشکل امر ہے کہ x5 اور ایس یو وی دونوں قیمتی کاروں کے سفر پر سکون ہوں یا رفتار سے دل دلدادہ لوگوں کو خوش کرے لیکن بی ایم ڈبلیو بالکل کامل توازن ہے ۔

3) فُل سائز پک اپ ٹرک ۔ فورڈ (Full-size pickup truck: Ford F-150)

Best Cars 2019
Ford

قیمت : $52535
ایف 150 جسے پہاڑوں پر چلنے والے ٹرکوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے, میں حال ہی میں تبدیلی کی گئی ۔ جی ایم سی سیرا 1500 اور رام 1500 کے سخت مقابلے کے باوجود یہ زیادہ بہتر ہے ۔ 7۔2 لیٹر V6 ٹربو ورژن نے تیز رفتاری اور متاثر کن ایندھن کی کم کپت میں میں ذیادہ سہولت فراہم کی ۔

4) سب کمپیکٹ ایس یو وی ۔ ہونڈائ کونا ۔ (Subcompact SUV: Hyundai Kona)

یمت : $25,025
سب کمپیکٹ یعنی وہ کار جو عام کار سے چھوٹی ہو ۔ ایس یو وی کی آجکل کافی ڈیمانڈ ہے اس کے کمپیکٹ تناسب کے باوجود کونا کے ڈیزائن اور اسکی لمبائی اور اسکی پیچھے والی سیٹیں نہایت عمدہ ہونے کے ساتھ فولڈ ہو جاتی ہیں .

5) مِڈ سائز ( درمیانہ سائز ) ایس یو وی / سبارو ایسکنٹ (Midsize SUV: Subaru Ascent)

Best Cars in 2019
Subaru

قیمت $43867
تین اسسٹنٹ کی معیاری کارگردگی کی وجہ سے صارفین نے اسکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ درمیانے سائز کی گاڑی نہایت عمدہ ہے اسکا سفر خوشگوار اور آرام دہ ہے ۔ پبلشر نے مزید کہا اس میں چار سلنڈروں کے جتنی صلاحیت ہے اور یہ ریزرو پاور ہے اور میدانی اور پہاڑی علاقوں میں یکساں مفید ہے۔

loading...

6) کمپیکٹ ایس یو وی : سبرو فورسٹر (Compact SUV: Subaru Forester)

Best Cars in 2019
Subaru

قیمت : $29,341
فورسٹر ایک ورسٹائل, ایک نہایت غیر معمولی گاڑی جس کی آج کل کافی ڈیمانڈ ہے ۔ یہ کمپیکٹ ایس یو وی انتہائی عمدہ فیچرز کی حامل گاڑی ہے جو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہے ۔
سی آر نے کہا 2019 میں اس کے نیو ماڈل میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی مگر فارسٹر اب ایک ٹھوس گاڑی ہے ۔ اسکا باہر کے شور سے صارف کو محفوظ رکھتے ہوئے آرام دہ سفر دینا غیر معمولی عمل ہے اور اسکی ایندھن کی کپت اسکی کم ترین سطح پر ہے ۔

7) لارج کار : ٹیوٹا اویلان ہائبرڈ (Large car: Toyota Avalon Hybrid)

Best Cars in 2019
Toyota

قیمت $38,643
اویلان کا نیو ماڈل ایک سمارٹ کار ہے یہ ایکورا سیڈنز، ٹی ایک ایکس اور لیزس ای ایس کے متبادل ایک کم قیمت والی کار ہے ۔ سی آر نے کہا ” یہ بڑی اور معتبر مواد کے ساتھ تمام تفصیلات کے ساتھ دستیاب ہے

8) مڈ سائز کار ٹیوٹا کیمری ہائبرڈ (Midsize car- Toyota Camry Hybrid)

Best Cars in 2019
Toyota

قیمت $28,949
کیمری ہائیبرڈ ایک ہائپر موثر گاڑی ہے اور اس میں مجموعی طور پر 47 ایم پی جی, آر سی ٹیسٹ مارکس کی حامل ہے ۔ اسکی ہائبڑ الیکٹرک ٹریننگ ڈرائیونگ کے تجربے سے بھی گزر کر پاس ہوئ ہے ۔ اشاعت نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ آرام دہ اور پرسکون سواری ہے ۔

9) ہائبرڈ الیکٹرک کار ٹیوٹا پریئس (Hybrid/electric car: Toyota Prius)

Best Cars in 2019
Toyota

قیمت : $27 323
پریئس 16ویں بار ٹاپ پکس کی فہرست میں شامل ہے ۔ یہ طویل عرصے سے اس میں شامل رہی ہے ۔ موجودہ ماڈل کے مطابق مجموعی طور پر 52 ایم پی جی مارکس کی حامل اور سی آر کے ٹیسٹ میں ہائی وے پر 59 ایم پی جی سے شاندار کارکردگی ظاہر ہوئی ہے ۔

10) سبکمپیکٹ کار : ٹیوٹا یارس آئی اے (Subcompact car: Toyota Yaris iA)

Best Cars in 2019
Toyota

قیمت : $17,570
یارس ساڈن نے سستی قیمت پر معیاری اور خوشگوار ڈرائیونگ کے تجربے کی ایک شاندار کار فراہم کی ہے ۔ پبلشر نے کہا: اس کے 2019 کے ماڈل میں بہتری آئی ہے جس میں ایک نئی ایکس ایل ای ٹرم کی سطح شامل ہے جس میں خودکار طریقے سے آب و ہوا کنٹرول شامل ہے ۔

(Visited 4 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں