بہادر شیر دل نوجوان کا ایسا کارنامہ جس پر ہر کوئی داد دینے کو مجبور ہو گیا….

ویسے تو پنچاب پولیس میں بہادر شیر دل اور بے لوث عوامی خدمات کاجزبہ رکھنے والے جوانوں کی کمی نہیں ہے.

قصور پولیس کے انتہائی شفیق اعلیٰ ظرف کے مالک سابقہ ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمانوالہ سب انسپکٹر ملک جبار احمد نے بے سہار اور غریبوں کی مدد کرنے اور ان کا خیال رکھنے کی نئی تاریخ رقم کردی.

واقعہ کچھ یوں ہوا کے تھانہ منڈی عثمان والا میں ان کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کے داران تھانہ منڈی عثمان والہ کی حدود میں مقیم حویلی لکھ سے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے نے معمولی تنازع پر میاں نے دو بچوں کی ماں کو کسی کے وار کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا اور خود فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملاتے ہی تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس کی ٹیم ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گی.

ایس ایچ او ہذا نے دیکھ کے دو ننھے اور مصوم بچے لاش کے پاس بیٹھ رو رہے ھیں دریافت کرنے پر معلوم ہوا کے یہ مقتولہ کے بچے ہیں ایس ایچ اونے بچوں کو دلاسا دیا لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال روانہ کردیا گیا اور قاتل کو ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار .لاتے ہو دو گھنٹوں کے قلیل عرصے میں گرفتار لیا اور ایس ایچ او ہذا نےجاتے ہوئے دومصوم ننھے مصوم لاوارث بچوں کو اپنے ساتھ تھانے لے گیا.

Photo: FIle

بچوں کی عمریں بمشکل پانچ سے تین سال کے دوران تھیں تھانہ میں ایس ایچ او ھذا نے بچوں کو خود کھانا کھلایا اور ان سے اپنے بچوں کی طرح بے حد محبت کی بچے اس قدر ملک جبار احمد سے مانوس ہوئے کے جب ان نے نانی اورنانا ان کے وارث بن کر تھانے بچوں کو لینے پہنچے تو بچوں نے ان کے ساتھ جانے انکار کردیا.

ایس ایچ او ملک جبار احمدکے گلے لگا کر رونے لگے ملک جبار نے بچوں کی خود پرورش کرنے اوران کی مکمّل تعلیم و تربیت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا.

Photo: FIle

جسے پر بچوں کے وارث نہ مانے اور بچوں کو اپنے ساتھ حویلی لکھ لے گے ایس ایچ او ہذا نے پھر بھی بچوں کی تعلیم پر ھونے والے اخرجات کازمہ اٹھایا اور محکمانہ تبادلہ کے بعد آج بھی بچوں سے ملنے ان کے نانا جو انتہائی غریب اور محنت کش ہیں اور کچے گھر میں رہائش پذیر ہیں ان کے گھر بچوں سے ملنے جاتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں.

(Visited 90 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں