آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (3Ist August 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل:

اگر شریک حیات کسی بنا پر ناراض بھی ہو جائے تو اسے منانے کے لیے دوسروں کا سہارا نہ لیں تو مناسب ہے آپ کی اولاد کے وہ مسائل لازمی حل ہو سکتے ہیں جو کہ آپ کی پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔

ثور:

ملازمت کرنے والے حضرات اپنا وقت بہتر انداز سے گزار سکیں گے لہٰذا صرف اپنے اخراجات کو قابو میں رکھیں، غیر ملکی سفر نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے، کاروبار کی بدولت آپ کو غیر معمولی فائدہ ہو سکتا ہے۔

جوزا:

آپ ہر قسم کا کاروبار پوری ذمہ داری کیساتھ کر سکتے ہیں لیکن کر نہیں پاتے اسکی سب سے بڑی وجہ آپ کی غیر مستقل مزاجی اور جلد بازی قرار دی جا سکتی ہے لہٰذا ایک وقت میں ایک کام کرنے کی کوشش کریں۔

سرطان:

کوئی شک نہیں کہ آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ جذباتی اور جلد باز بھی چنانچہ بعض اوقات یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ کام مشکل ہے پھر بھی اسی کام میں اپنا وقت ضائع کرتے ہیں۔

اسد:

گزشتہ عرصہ میں اپنے اچھے وقت سے غیر معمولی بلکہ ناجائز استفادہ بھی کیا ہے بہت سارے افراد آپ کے غلط سلوک کی وجہ سے ذہنی اذیتوں کا شکار رہے ہیں یہی لوگ آپ کیخلاف نت نئی سازشیں کر سکتے ہیں۔

سنبلہ:

اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامہ نہ پہناتے جایئے آپ انسان ہیں کیا اپنے خیالات پر بھی کنٹرول نہیں کر سکتے چند دیرینہ امیدیں بر آئیں گی، اپنے موجودہ کاروبار ہی کو ترقی دینے کی کوشش کیجئے۔

میزان:

رہائش کی تبدیلی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ نیا کاروبار ابھی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا۔ آپ اپنے موجودہ کاروبار کو ترقی دینے کی کوشش کریں۔

عقرب:

آپ پر جذباتیت زیادہ غالب رہے گی مزاج میں زیادہ گرمی کے سبب چند قریبی رشتہ داروں سے بلا کسی اہم وجہ کے آپ کا جھگڑا ہو سکتا ہے، مستقبل کا تحفظ حاصل ہو سکے گا۔

قوس:

مقدمہ بازی سے گریز کریں بلکہ مخالفین سے صلح کرلیں تاکہ آپ کھونے کے بجائے کچھ سیکھیں، محبوب سے کسی قسم کی وفا داری کی توقع نہ رکھیں، اولاد کے سلسلے میں تشویش کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

جدی:

نئی ملازمت کے سلسلے میں ہونے والی کاوشیں بیکار ثابت ہو سکتی ہیں، حالات خاصے بہتر رہیں گے، اپنے جذبات کو کنٹرول میں ہی رکھیں آپ کی منگنی یا شادی کا امکان روشن ہے۔

دلو:

کسی مکان کے سلسلے میں نئے جھگڑے کا آغاز ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں صلح کن طریقہ اختیار کرنا آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے، عشق و محبت کے چکروں سے خود کو آزاد کر لیں۔

حوت:

شادی شدہ افراد کے گھریلو حالات تو تقریباً بہتر ہی رہیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ اپنے قریبی عزیزان کو گھریلو معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے دیں۔

(Visited 566 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں