آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (29th Oct 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

29اکتوبر منگل ۔ گھریلو امور میں خاص توجہ دیں ۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے ۔ گھریلو معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے ۔ ملازم پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیں ۔

ثور

29اکتوبر منگل ۔ کسی تقریب میں شرکت کر سکیں گے ۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا ۔ ذہنی کھچاءو رہ سکتا ہے ۔ کچھ بھی کہنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ تعلقات میں تلخیاں نہ آئیں ۔

جوزا

29اکتوبر منگل ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آ سکتاہے ۔ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام مکمل کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی ۔

سرطان

29اکتوبر منگل ۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی ۔ مالی مسائل میں کمی ممکن ہے اور سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح تسلی کر لیں تاکہ ماضی کے حالات مستقبل میں دوبارہ نہ پیش آسکیں ۔

اسد

29اکتوبر منگل ۔ سفر کرنا مفید رہےگا ۔ دوسروں سے لین دین کر سکیں گے ۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے ۔ سفر پیش آ سکتا ہے ۔

سنبلہ

29اکتوبر منگل ۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے ۔ شراکتی امور احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے جس کے باعث مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی ۔ مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی ۔

میزان

29اکتوبر منگل ۔ شراکتی کاموں میں رجحان ہو گا ۔ ذہن پریشان رہ سکتا ہے ۔ ذاتی معاملات میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔ دوستوں کا تعاون رہے گا ۔ سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا ۔

عقرب

29اکتوبر منگل ۔ کسی دور کے مقام سے کوئی خوشخبری مل سکے گی ۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی ۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی ۔ جلد بازی سے گریز کریں ۔

قوس

29اکتوبر منگل ۔ مہمانوں کی آمد رہے گی ۔ جس کے باعث نئے لوگوں سے روابط بڑھ سکیں گے ۔ ذاتی امور میں احتیاط برتیئے تاکہ مزید کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ رومانس کا موقع ملے گا ۔

جدی

29اکتوبر منگل ۔ جائیداد خرید و فروخت وغیرہ کے امور میں رجحان رہے گا ۔ مالی پوزیشن مستحکم ہوگی ۔ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پہلے سے مزید بہتر طور پر فراءض انجام دے سکیں گے ۔

دلو

29اکتوبر منگل ۔ معاملات کے حل کےلیے سنجیدگی سے گفتگو ہو سکے گی ۔ سوچ مثبت رہے ۔ حالات کا غلط اندازہ لگا سکیں گے جس کے باعث حواہ مخواہ کی پریشانیاں ممکن ہیں ۔

حوت

29اکتوبر منگل ۔ کسی دوست کےساتھ تعلقات بہتر ہوں گے ۔ اپنے مقاصد حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔ لہٰذا پہلے سے ہی محتاط رہیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(Visited 50 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں