آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (29th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
29 نومبر جمعہ۔

حمل
دوسروں پر انحصار نہ کریں۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ سواری لے سکیں گے۔

ثور
سماجی و رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔ دوستوں کا تعاون شامل حال رہے گا۔

جوزا
اہم میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ خود اعتمادی میں اضافہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔ اصولوں کی خلاف ورزی اور جذباتی اقدام اُٹھا سکتے ہیں جس سے سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

سرطان
خفیہ امور میں محتاط رہیں۔ کافی مسائل خود بخود حل ہو سکیں گے۔ قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔ صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اسد
دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ ملازمت کی تبدیلیوں کا سوچ سکتی ہیں۔

سنبلہ
ملازمتی امور میں مصروف رہیں گے۔ تجدید مراسم ہوں گے۔ نامکمل کام مکمل کر سکیں گے جس کے باعث ذہن پر سے بوجھ کم ہو سکے گا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

loading...

میزان
ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض منصبی میں خاص توجہ دیں۔ کام کے سلسلے میں مصروفیت بڑھے گی۔ اپنی صحت سے غافل نہ ہوں۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔

عقرب
بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات آگے بڑھے گی۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔

قوس
سماجی امور میں شرکت کر سکیں گے، ساتھی کا تعاون حاصل رہے گا۔ ذہنی صلاحیتیں اُجاگر ہو سکیں گی۔ کام کو سراہا جائے گا جس سے حوصلہ افزائی ہوگی اور جوش بڑھے گا۔

جدی
غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔ لہٰذا تحمل مزاجی سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔

دلو
کسی نئے پراجیکٹ کا آغاز کر سکیں گے۔ غلط فہمیاں قائم ہو سکتی ہیں لہٰذا محتاط رہیں اور حالات کو پرکھیں۔ تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے صحت بہتر رہےگی۔ دوست تعاون کر یں گے۔

حوت
ملازمتی امور میں مصروف رہیں گے۔ کاروباری معاملات میں خواہ مخواہ کی رکاوٹیں آسکیں گی۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں ے۔ کاروبار وسعت اختیار کریگا۔

(Visited 1,168 times, 19 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں