کیا ناروے کی کمپنی ٹیلی نار کو بند کیا جارہا ہے؟

ٹیلی نار

اسلام آباد : پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ ایک موبائل کمپنی کے حوالے سے واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے،پی ٹی اے نے ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا۔

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی اے خرم مہران نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے جعلی پیغامات پر توجہ نہ دیں اور جعلی پیغامات مزید پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے متعلقہ کمپنی کے صارفین میں تشویش پھیل سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ خبروں اور اطلاعات کے لیےwww.pta.gov.pk یا پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک پیج ملاحظہ کریں۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا او آئی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ناروے میں قرآن پاک نذر آتش کرنے کے مذموم واقعہ کے خلاف دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں جبکہ دوسری طرف مختلف وٹس ایپ گروپوں میں غیرملکی موبائل کمپنی’’ٹیلی نار‘‘ کےحوالے سے پی ٹی اے کے لوگو کے ساتھ بنایا گیا ایک جعلی اشتہار گردش کر رہا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام ’ٹیلی نار‘ صارفین اپنا نیٹ ورک تبدیل کر لیں کیونکہ 11 دسمبر کے بعد ٹیلی نار کی کوئی بھی سروس کام نہیں کرےگی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے اس جعلی اور بوگس اشتہار کی اصل حقیقت کھول دی ہے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں