جنسی عمل سے دل کیوں بھر گیا ہے ؟

جنسی تعلقات

ماہرین نے امریکہ کے لوگوں کے متعلق حیران کن راز فاش کیے ہیں ۔ ماہرین کے کہنے کے مطابق امریکہ میں جنسی عمل میں اس حد تک کمی آچکی ہے کہ اس کے اثرات اب امریکہ کی معیشت پر بھی مرتب ہونے کا خطرہ بہت بڑھ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی مرد و خواتین کے درمیان جنسی تعلق کی شرح کم سطح پر آگئی ہے.

جنسی تعلق کی شرح میں کمی کی وجہ سے رئیل سٹیٹ، اپیریل (Apparel) اور کنڈوم جیسی اشیاء بنانے والی فیکٹریاں شدید متاثر ہو رہی ہیں اور آنے والے وقت میں اس سے امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

جنسی تعلق

loading...

ایک امریکی ادارے (Census Bureau) کی رپورٹ کے مطابق امریکی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی اکثریت شادی یا سنجیدہ تعلق سے دور بھاگ رہی ہے. اس کا براہ راست اثر امریکہ کے جی ڈی پی پر اثر پڑ رہا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر تعلیم کے لیے اٹھائے گئے قرضوں کا بوجھ ہوتا ہے اور وہ ان کی بھرپائی کے لیے جان مار رہے ہوتے ہیں۔ چنانچہ ان کے پاس سنجیدہ تعلق یا شادی کرنے کے لیے نہ ہی پیسہ ہے اور نہ ہی وقت ہے. یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ کسی ملک میں جتنی کم شادیاں ہوں اور جتنے کم بچے پیدا ہوں اس ملک کی معیشت اتنی ہی کمزور ہوتی چلی جاتی ہے۔

(Visited 2,909 times, 101 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں