شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3 نام بھجوا دئیے

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین نام بھجوا دئیے۔

شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام وزیراعظم کو بھجوا دئیے۔ انہوں نے کہا میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کے لئے نہایت مناسب اور اہل ہیں۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں