فالسے کا اسکوائش

فالسے کا اسکوائش

ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو افطار کے وقت مشروبات کا استعمال کرنا چاہئے۔ لیکن سافٹ ڈرنکس یا کولا مشروبات نہیں بلکہ گھر کے بنے ہوئے تازہ مشروبات کا استعمال کریں جس سے گرمی کا زور کم کرنے میں مدد ملے گی اور  فائدہ مند بھی ہوتے ہیں۔

ماہ رمضان میں گرمی کو ہرانے اور روزے میں ترو تازہ رہنے کیلئے مرغن غذاؤں کے بجائے صحت مند غذا اور فرحت بخش مشروبات آپ کے بہترین دوست ہیں۔

 آج ہم آپ کو گھر میں فالسے کا اسکوائش بنانا آجائیں گے جو آپ افطاری میں  ﻓﻮﺭﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ تیار کر سکتی ہیں ۔

اجزاء

فالسے ۔۔ ایک کلو گرام
چینی ۔۔ ایک کلو گرام
سٹڑک ایسیڈ ۔۔ آدھا ٹی سپون
پوٹا شیم میٹا بائی سلفیٹ(چنے کی دال برابر) ایک دانہ

ترکیب

فالسے اچھی طرح سے دھو کر صاف کرلیں اور پھر ایک دیگچی میں فالسے ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ فالسے ان میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں۔

loading...

اس کے بعد گالیوں کو ہلکی آنچ پر پکا لیں اور جب آپ دیکھیں کہ فالسے گل گئے ہیں تو ان کو چولہا سے اتار لیں اور ٹھنڈا کرلیں۔

 اب فالسوں کو ہاتھ کی مدد سے اچھی طرح سے مسل لیں اور ململ کے صاف کپڑے میں ڈال کر پوٹلی سیں بنالیں اور پھر پانی کو بھی ململ کے کپڑے سے چھان لیں ۔

اس رس میں پوٹلی کو انگلیوں کی مدد سے دبائیں تاکہ فالسوں کا رس نکل آئے۔

دوسری پتیلی میں پانی اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ تک کے لئے پکائیں اور پھر اسی شیرے میں فالسے کا رس شامل کرلیں۔

تقریبا دس منٹ تک اسے مزید پکائیں اور پھر چولہے پر سے اتار لیں۔

اسکوائش ٹھنڈا ہو جائے تو سٹرک ایسڈ ڈال کر چمچ سئ اچھی طرح ہلاتے رہیں۔

تھوڑے سے پانی (جو کہ ٹھنڈا ہو) میں پوٹاشیم میٹا بائی سلفیٹ ڈآل کر اچھی طرح ملائیں اور اسے بھی اسکوائش میں ملا دیں۔

 نہایت ہی عمدہ ترین اور لذت سے بھر پور اسکوائش تیار ہے۔

(Visited 4 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں