آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

8 سے 10محرم تک کراچی میں سینما بند رہیں گے

407170_70476326

کراچی : کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام تک سینما گھر بند رہیں گے جس کا فیصلہ آئندہ دنوں میں کر دیا جائے گا ۔ جبکہ آرٹس کونسل ، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس سمیت دیگر ثقافتی مراکز میں بھی شوبز کی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔
تین روز کے دوران کراچی کے کسی سینما ہال میں کسی فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی تھیٹر میں کوئی سٹیج ڈرامہ دکھایا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کے ان تین دنوں میں کراچی میں شوبز کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی اور سینما و تھیٹر کی سرگرمیاں بھی ٹھنڈی رہیں گی ۔