تازہ ترین دسترخوان اور صحت صحت

بیوٹی کریم نہیں ، خوبصورتی کیلئے ایلوویرا (کوار گندل) استعمال کریں۔

Aloe vera-Aajkal

رپورٹ: مرحا ساجد
ایلوویرا (کوار گندل) ایک ایسا پودا ہے جس میں پوشیدہ بے شمار فوائد سے ہم ناواقف ہیں۔ اس قدرتی نعمت کو ناصرف جلد پر لگانے سے بلکہ کھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
بنیادی طور پر ایلوویرا کا تعلق پیاز اور لہسن خاندان سے ہے۔ جسے باآسانی گھر میں لگایا جاسکتا ہے اور اس کی پرورش بھی عام پودوں کی طرح انتہائی آسان ہے۔

ایلو ویرا میں وٹامن سی اور ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہےاور اس کے استعمال سے جسم کے کسی بھی حصے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کانٹے دار دکھائی دینے والے اس پودے کے استعمال سے جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔

ماہر ین ہربل کے مطابق ایلو ویرا جوس کا روز صبح استعمال نظام انہضام کو بہترکرتا ہے۔ جس کی وجہ غزا ہضم ہونے کا عمل مزید تیزی سے کام کرتا ہے۔
ایلوویرا ایک سدا بہار پودا ہے۔ جس کا استعمال دن کے مختلف اوقات میں مختلف مقاصد کیلئے کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے نزدیک اسٹریچ ما رکس، سن برن، کیل مہاسوں کو مکمل طور پرختم کرنے کے لئے ایلوویرا کا استعمال ایک بہترین علاج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایلوویرا کا گودا بہت سی ادویات اور مختلف بیوٹی کریموں میں استعمال ہوتا ہے۔
Aloe-Vera-Milk-Sugar
ایلویرا کے چند مزید استعمال۔
جلد کی خشکی سے نجات:

ایلوویرا دو کھانے کے چمچ، ایک چٹکی ہلدی، ایک چائے کا چمچ شہد، دودھ ایک چائے کا چمچ اور آخر میں کچھ قطرے عرق گلاب، اچھی طرح ملا کر چہرے، ہاتھوں اور پیروں پر کم از کم20 منٹ لگانے کے بعد دھو لیں۔ آپکو اپنی جلد میں واضح فرق دکھائی دیگا ۔

کیل مہاسوں سے چھٹکارا:
ایلوویرا کا گودا دو بڑے چمچ ایک چائے کے چمچ شہد میں اچھی طرح ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ مسلسل لگانے سے واضع فرق محسوس ہوگا۔
Honey-And-Aloe-Vera-For-Pimples
وزن کم کرنے کیلئے:

ایلوویرا کا رس ، شہد یا کسی بھی فروٹ کے جوس میں ملا کر ہر دوسرے دن پیئیں۔
Glass-of-aloe-vera-juice-1
بالوں کا گرنا کم کریں:
ایلوویرا سر کےمردہ جلد کے خلیات کو مرمت کرتا ہے۔ شیمپو کرنے کے بعد بالوں میں ایلوویرا کاگودا لگائیں اور3 منٹ بعد دھو لیں۔ بالوں میں چمک آئیگی اور بالوں کا گرنا بھی کم ہو جائے گا۔
images
اس کے علاوہ ایلوویرا کا استعمال بغیر کسی ملاوٹ کے بھی انتہائی مفید ہے.