بین الاقوامی کھیلوں کی خبریں

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائیگا

i

رانچی (این این آئی)بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے کینگروز کو پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز میں 4-1 سے شکست دی تھی نہ صرف سیریز میں کامیابی حاصل کی بلکہ میزبان ٹیم نے اس کامیابی کے ساتھ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی اور اس سلسلے میں پہلا میچ 7 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ 10 اکتوبر کو گوہاٹی کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیمون کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 13 اکتوبر کو حیدرآباد، دکن میں کھیلا جائیگا۔