بین الاقوامی تازہ ترین کھیلوں کی خبریں

کیا اب آسٹریلین کرکٹ ٹیم کبھی بھارت نہیں جائے گی؟؟

Aaron

آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست
ٗ شائقین کا مہمان ٹیم کی بس پر پتھراؤ ٗ
بس کے شیشے ٹوٹ گئے
1528138-australia-1507678524-852-640x480
ہوٹل واپسی پر ہماری بس پر ایک پتھر پھینکا گیا جس سے ہم بہت خوفزدہ محسوس کر رہے ہیں ٗ ایرون فنچ
گوہاٹی (این این آئی)آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی شائقین سے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی۔جیت کے بعد جب آسٹریلوی ٹیم گراؤنڈ سے واپس ہوٹل جارہی تھی کہ اس دوران چند افراد نے بس پر پتھراؤ شروع کیاجس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔آسٹریلین اوپنر ایرون فنچ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہوٹل واپسی پر ہماری بس پر ایک پتھر پھینکا گیا جس سے ہم بہت خوفزدہ محسوس کر رہے ہیں۔تصویر میں شیشے کو ٹوٹا ہوا دیکھا گیااور فنچ کی ٹوئٹ کو ڈیوڈ وارنر نے ری ٹوئٹ اور گلین میکس ویل نے لائک کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ بنگلادیش میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کیا گیا تھا جسے بعد ازاں بنگلادیشی حکام نے بچوں کی شرارت قرار دیا تھا اور ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا تھا۔