بین الاقوامی قومی

جھل مگسی کے صوفی بزرگ کے مزار پرخودکش حملہ، امریکہ کی مذمت

jhal-magsi-pakistan-oct-5-2017-photo-taken-with-596374

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے بلوچستان میں جھل مگسی میں واقع فتح پور شریف کے صوفی بزرگ کے مزار پر متبرک ماہِ محرم کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نیوئرٹ نے ایک بیان میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جب کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔بیان میں کہا گیا کہ خطے بھر میں انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں، امریکہ حکومتِ پاکستان اور اپنے دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔نوئرٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اْن کی لڑائی میں، ہم پاکستان کے عوام اور وسیع تر جنوبی ایشیا کے خطے کے ساتھ کھڑے ہیں۔