پاکستان کی خبریں

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی گرا دی

کراچی (این این آئی)نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی گرا دی ٗ کراچی والوں کے لیے فی یونٹ بجلی اوسطاً 70 پیسے مہنگی کردی ۔نیپرا کی طرف سے متعین کردہ 7سالہ ٹیرف کے ذریعے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی گئی ہے، تاہم نیپرا ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو سکے گا ۔نیپرا نے کے الیکٹرک کا 7سالہ ٹیرف مارچ 2017ء میں جاری کیا تھا جس کے خلاف نظر ثانی کیلئے متعدد درخواستیں نیپرا کو موصول ہوئیں۔نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے نظرثانی ٹیرف جاری کرتے ہوئے فی یونٹ بجلی نرخ جو اوسطاً 12روپے 7پیسے تھے بڑھا کر 12روپے 77پیسے فی یونٹ کر دیئے ۔نیپرا کی طرف سے جاری کردہ ٹیرف کا اطلاق اس وقت تک کراچی کے صارفین پر نہیں ہو گا جب تک وفاقی حکومت سبسڈی ایڈجسٹ کرنے کے بعد اس کی منظوری نہیں دیتی ۔