بین الاقوامی

شمالی کوریائی جوہری مرکز کو زلزلوں کے جھٹکوں کا سامنا ہے،ماہرین

maxresdefault (4)

پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے اور بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے جوہری ہتھیاروں کو ٹیسٹ کرنے کے پنج یری مرکز کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ جوہری تجربات سے زیر زمین پتھریلی چٹانوں کو شدید نقصان پہنچنے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی کوریائی حکام اگلے کسی بھی جوہری ٹیسٹ کے لیے پنج یری مرکز کو شاید ہی استعمال کریں۔ جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک روز قبل بھی پنچ یری کے قرب جوار میں ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ قبل ازیں تین ستمبر کو شمالی کوریا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔