آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مدیحہ شاہ کے ملبوسات کی نمائش اگلے ماہ دبئی میں کی جائیگی

Madiha-Married-Billionaire-Javed-Iqbal

لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ کے ملبوسات کی نمائش اگلے ماہ دبئی میں کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ مدیحہ شاہ ان دنوں کراچی میں اپنے ملبوسات کے لئے ایک نمائش کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور وہ بطور ڈریس ڈیزائنر اپنے خوبصورت ملبوسات کی نمائش نومبر میں دبئی میں کریں گی جس کے بعد اگلا پڑاؤ کینیڈا میں کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں نمائش کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور مدیحہ شاہ خود تمام چیزوں کی نگرانی کررہی ہیں۔