تازہ ترین پاکستان کی خبریں

ایک آتا ہے ٗ دوسرا جاتا ہے ٗ کم از کم آتے تو ہیں باقیوں کی طرح بھاگ تو نہیں جاتے ٗمریم نواز کا ٹوئٹ

Maryam-Sharif9

ایک آتا ہے ٗ دوسرا جاتا ہے ٗ کم از کم آتے تو ہیں باقیوں کی طرح بھاگ تو نہیں جاتے ٗمریم نواز کا ٹوئٹ
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز شریف نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور نیب میں پیشی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم آتے تو ہیں باقیوں کی طرح بھاگ تو نہیں جاتے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ’’ایک آتا ہے ٗدوسرا جاتا ہے۔ کم از کم آتے تو ہیں ٗ باقیوں کی طرح بھاگ تو نہیں جاتے!!۔یاد رہے کہ مریم نواز شریف پیر کی صبح لندن سے اسلام آباد پہنچیں اور احتساب عدالت میں پیش ہوئیں ائیرپورٹ پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو نیب نے گرفتار کرلیا تاہم عدالت میں ضمانت پر رہائی مل گئی