آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی

سیف علی خان کی فلم شیف بھارتی باکس آفس پر اچھا تاثر جمانے میں ناکام

Karan Johar

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی نئی فلم ’شیف‘ میں ایک باورچی کا کردار ادا کیا، یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تاہم اب تک ہندوستانی باکس آفس پر اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہے۔ایک وقت ایسا تھا جب سیف علی خان نے کئی بہترین فلموں کے ساتھ باکس آفس پر راج کیاتاہم کئی سالوں سے ان کی فلمیں یا تو فلاپ ہورہی ہیں یا پھر انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔رواں سال کے آغاز میں سیف علی خان کی ایک اور فلم ’رنگون‘ ریلیز ہوئی، تاہم یہ باکس آفس پر بْری طرح ناکام رہی۔اور اب فلم ’شیف‘ بھی اب تک باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز کے پہلے روز سینما گھروں میں صرف 10 فیصد لوگوں کا ہجوم اس فلم کو دیکھنے پہنچا جو کسی بھی فلم کو ہٹ بنانے کے بہت کم ہے۔اس وقت باکس آفس پر گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو ریلیز ہوئی ورون دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ کا راج ہے ٗجو بہت جلد 100 کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔