آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی

داعش کی رکن برطانوی گلوکارہ سیلے جونز ڈرون حملے میں ہلاک

ecsImgMAIN-Sally-Jones-7214331895982872837

دمشق (این این آئی) داعش میں شامل ہونے والی برطانوی گلوکارہ سیلے جونز امریکی ڈرون حملے میں ماری گئی۔ امریکا نے شام اور عراق کے سرحدی علاقے میں برطانیہ کو مطلوب وائٹ ویڈو کے نام سے مشہور سیلے جونز کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا، جس میں اس کے 12 سالہ بیٹے کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق گلوکارہ سیلے جونز 2013 میں اپنے بیٹے کے ساتھ شام جا کر داعش میں شامل ہو گئی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سیلے جونز پینٹا گون کی ہٹ لسٹ پر تھیں، جس نے درجنوں حملوں کی منصوبہ بندی کی۔ سیلے داعش کے انوار الولا کی بٹالین ونگ کی سربراہ تھیں، جو یورپی خواتین کی بھرتیاں اور انہیں تربیت دینے کی ذمہ دار تھیں۔ 32 سالہ سیلے جونز کا خاوند حسین 2015 میں ڈرون حملے میں مارا گیا تھا، جو داعش کے کمپیوٹر ہیکنگ بریگیڈ کا سربراہ تھا۔ سیلے جونز کی ڈرون حملے میں ہلاکت سے متعلق امریکا کی جانب سے برطانوی کمانڈرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔