آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سویرا شیخ پسند کی شادی کرنے کیلئے اپنے اہل خانہ کو منانے (کل )انگلینڈ سے لاہور آئیں گی

Savera

لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ چھ ماہ کے بعد انگلینڈ سے کل (جمعہ) پاکستان واپس پہنچیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سویرا شیخ گزشتہ چھ ماہ سے انگلینڈ میں مقیم تھیں جہاں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے انگلینڈ میں منگنی بھی کر لی جس پر ان کے گھر والوں نے شدید مخالف کی تھی اور اس حوالے سے وہ اپنے اہل خانہ کو منانے کے لئے خصوصی طور پر لاہور آئیں گی تاکہ وہ انہیں اپنی پسند کی شادی کے لئے قائل کر سکیں۔یاد رہے کہ سویرا شیخ کو انگلینڈ میں منعقدہ ہونے والے وائے اے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔