نواز شریف کے بچوں اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

google_JIT_Supreme-court_aajkal

اسلام آباد: نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت نے عدم پیشی پر حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کئے اور عدالت نے 9 اکتوبر کو چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں نیب نے حسن ، حسین ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے وارنٹ کے سمن کی تعمیلی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ نیب نے حسن ، حسین ، مریم ، کیپٹن (ر)صفدر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا بھی کی جبکہ نواز شریف کے بچوں اور داماد کی جانب سے حاضری سے استثنی ٰکی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ والدہ کی طبیعت کی نا سازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

loading...

یاد رہے عدالت نے گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز سمیت داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو آج (2 اکتوبر) پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کے روبرو دوسری مرتبہ پیش ہوئے تاہم کیس میں نامزد دیگر ملزمان حسن، حسین اور مریم نواز سمیت کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں اب تک پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کو جیل جاتے ہی فلاح کے منصوبے یاد آ گئے ہیں , مسرت چیمہ

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

Comments

comments

2 تبصرے “نواز شریف کے بچوں اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  1. Good day! I know this is kinda off topic however
    I’d figured I’d ask. Would you be interested in trading links or
    maybe guest authoring a blog post or vice-versa? My site covers a lot of the same topics as yours and I believe
    we could greatly benefit from each other.
    If you’re interested feel free to shoot me an email.
    I look forward to hearing from you! Fantastic blog by the way!

اپنا تبصرہ بھیجیں