تازہ ترین،امریکا میں دہشت گردی متعدد افراد ہلاک

لاس ویگاس : تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

loading...

پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس نے جوابی کاروائی میں حملہ آور کو مار دیا اس کی شناخت ایک نومسلم کو طور پر ہوئی ہے،سوشل میڈیا پر اس نوجوان تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔حکام نے ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ دوسری ریاستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکا کا جوہری تنصیبات کے خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں