فون ایپل کا، مگر فائدہ سام سنگ کو بھی۔

loading...

آخر کار مشہور زمانہ کمپنی ایپل کی طرف سے صارفین کی امیدوں کے مطابق پچھلے ماڈلز سے مُنفرد موبائیل فون سیٹ آئی فون ایکس (10) متعارف کروادیا۔
ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون ایکس سے ایپل کو مطلوبہ پزیرائی ملے گی۔ جوکہ ایپل کپمنی حاصل کرنے کیلئے ایک عرصے سے بیتاب ہے۔
حیران کُن طور پر آئی فون ایکس کی فروخت کا فائدہ ایپل کی سب سے بڑی مدمقابل کمپنی سام سنگ کو بھی ہوگا۔ جوکہ ساؤتھ کوریا میں او ایل ای ڈی (OLED) اور میموری چِپ بنانیوالی اکلوتی کمپنی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایک آئی فون ایکس کی فروخت پر سام سنگ 110 ڈالرز کمائے گا۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کو آئی فون ایکس کی فروخت سے تقریباً 4 بلین ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ جو کہ سام سنگ کے اپنے فون گلیکسی ایس 8 کے لئے بنائے جانیوالے پرزوں سے زیادہ ہوگا۔
سام سنگ کی طرف سے ایپل کو فراہم کی جانیوالی او ایل ای ڈی اور میموری چپس کی وجہ بنیادی طور پر سام سنگ کی مسلسل گِرتی قیمتیں ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اوکاڑہ ٗ بیوی کے سامنے تیراکی میں مہارت کی شیخی بگھارنے والا شوہر نہر میں ڈوب کر جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں