نواز شریف کو نواز لیگ کا صدر نامزد کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی قرار داد

Loading...

تمام سیاسی پارٹیاں 3اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں :ایم پی اے شعیب صدیقی کا مطالبہ
لاہور : سپریم کورٹ آف پاکستان سے نا اہلیت کے بعد نواز شریف کو نواز لیگ کا صدر نامزد کرنے کے خلاف تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے جس میں ایم پی اے شعیب صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قدر غیر آئینی ،غیر جمہوری اور غیر سیاسی فیصلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو 3اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانا چاہیے جس دن برسر اقتدار پارٹی نے عددی اکثریت کے زور پر رات و رات آئین سازی کی اور صدر مملکت کو سوئے ہوئے اٹھا کر ان سے من پسند بل پر دستخط کرائے اور چند گھنٹوں میں الیکشن کمیشن پہنچ کر اپنے لیے گرین سگنل حاصل کیا ایم پی اے شعیب صدیقی نے اپنی قرار داد میں قومی اسمبلی سے پاس کرائے گئے الیکشن ریفارمز بل کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنا کر نواز لیگ نے ساری قوم کو آئین شکنی اور لوٹ مار کا پیغام دیا ہے جس پر پوری قوم نے غم وغصہ پایا جاتا ہے انہوں نے قرار داد میں کہا ہے کہ اپنی ڈوبی ہوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے نواز شریف اور ان کے حواریوں نے معتبر قومی اداروں کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے ہیں انہیں کسی طور بھی قابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا ایم پی اے شعیب صدیقی نے اپنی قرار داد میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور دھاندلی اور دھونس کے ذریعے قومی اداروں کو بلڈوز کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گی ۔

Loading...
(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں