برسلز کے انڈر گراونڈ میٹرو،ٹرام اسٹیشنز پر فری انٹرنیٹ سروس

برسلز(این این آئی)یورپین یونین کے ہیڈکوارٹر برسلز کے تمام انڈر گراونڈ میٹرو اور ٹرام اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے فری انٹرنیٹ سروس شروع کردی گئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان برسلز کے ریجنل منسٹر برائے پبلک ٹرانسپورٹ پاسکل سمٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دارالحکومت میں عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 5 سالہ منصوبہ تشکیل دیا ہے جس کے تحت 2020ء تک 5اعشاریہ 2بلین یورو خرچ کئے جا ئیں گے۔اسی منصوبے کے تحت مسافروں کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت کی فراہمی بھی شامل ہے۔برسلز کے تمام 59 انڈر گراونڈ اسٹیشنز پر مسافروں کو بیرونی دنیا سے رابطے کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت مفت دستیاب ہو گی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فیس بک روسی آپریٹرز کے ساتھ مسلسل حالتِ جنگ میں ہے،مارک زکر برگ

اپنا تبصرہ بھیجیں