یو ایس اوپن ، رافیل نڈال چار سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

loading...

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپینش کھلاڑی رافیل نڈال نے ایونٹ کے اہم میچ میں یوکرائن کے الیگزینڈر کو سٹریٹ سیٹس میں شاندار مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ، یو ایس اوپن میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کی پیش قدمی جاری ہے ، سپینش سٹار نے یوکرائن کے حریف کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔رافیل نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں شاندار ٹینس کھیلی ، عالمی نمبر ایک نے یوکرائن کے الیگزینڈر ڈگلوپولف کو سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا اور چار سال بعد یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سپریم کورٹ، توہین عدالت کیس، وزیر مملکت طلال چودھری کا بیان حلفی دینے سے انکار

اپنا تبصرہ بھیجیں