بدھ, جون 29, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

سیاحتی راہداری کا سروے مکمل ہو چکا ،جلد کام شروع جائیگا، سردار مسعود خان

Web Desk by Web Desk
اگست 15, 2017
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولا کوٹ : صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سیاحتی راہداری کا سروے مکمل ہو چکا ہے جلد کام شروع جائیگا، سیاحت کے فروغ کیلئے محکمہ سیاحت نے جو سرگرمی راولاکوٹ میں منعقد کی ہے ایسا ایونٹ ہر سال منعقد کیا جانا چاہیے ، سیاحت آزادکشمیرمیں ایک صنعت کا درجہ حاصل کر سکتی ہے اس کیلئے حکومت اور نجی سیکٹر کو مل کر اقدامات کرنے ہونگے، سیاحت کو تینوں ڈویژنز میں فروغ دیا جانا اشد ضروری ہے، آزادکشمیرمیں جلد معاشی انقلاب آنے والا ہے، آزادکشمیر کے معاشی استحکام سے جہاں اس خطے کی تعمیر وترقی ہو گی وہاں پاکستان کی معیشت کو بھی سہارا دیا جائیگا، نیلم، جہلم اور پونچھ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات ملنی چاہئیں، سیاحت کے فروغ میں نجی سیکٹر کا کلیدی کردار ہے، آزادکشمیر میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، توانائی شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دو گنا اضافہ یہاںں کی سڑکوں کی تعمیر سمیت صحت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں فروغ کا موجب بنے گا، حکومت پاکستان آزادکشمیر کی ترقی کیلئے دلچسپی لے رہی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس سلسلے میں جامع حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہے ہیں، آزادکشمیر کو جلد معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خود کفیل بنا دیا جائیگا۔ وہ یہاں پونچھ ٹورازم گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب جبکہ اس تقریب میں پاکستان سے آنیوالے فنکاروں حمزہ، شجاع اور رضوانہ نے ملی نغمے اورکامیڈی پیش کرتے ہوئے حاضرین مجلس کو محضوظ کیا، صدر آزادکشمیر نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا، تقریب سے صدر آزادکشمیر کے علاوہ سیکرٹری سیاحت، اطلاعات و آئی ٹی منصور قادر ڈار، کمشنر پونچھ ڈویژن عطاء اللہ عطاء اوردیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز، سابق وزیر اطلاعات عابد حسین عابد سمیت ڈویژنل انتظامی افسران کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی، قبل ازیں کمشنر پونچھ ڈویژن کے آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ پیرا گلائیڈرز اور موٹر گلائیڈرز نے بھی پروازوں کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، صدر آزادکشمیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سیاح یہاں کشمیر میں بلند و بالا پہاڑوں، سبزہ زاروں، مرغزاروں و دریاؤں کے حسن کا لطف تو اٹھاتے ہیں لیکن سیاحوں کو اس طرف راغب کرنے کیلئے ہمیں ٹورسٹ سپاٹس ، تھیم پارک اور بچوں اور بڑوں کی دلچسپی پر مبنی سہولیات دی جانی چاہئیں، جس طرح بامقصد سیاحت کا اہتمام آج کیا گیا ہے اسی طرح کے اقدامات تواتر کیساتھ کیا جانا چاہیے تاکہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ اس علاقے کی جانب آنے پر مجبور کیا جائے اور سیاحت کو ایک باضابطہ صنعت کا درجہ دیا جا سکے۔ تقریب کے آخر میں صدر آزادکشمیرنے گرلز مڈل سکول دریڑھ دھمنی کی تیسری جماعت کی بچی کی طرف سے خوبصورت تقریر کرنے پر اسے داد دی اور مڈل سکول دریڑھ دھمنی کی عمارت کی تعمیر کیلئے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔

ShareTweet
Previous Post

آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں پاکستانی پرچم کشائی!

Next Post

ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز22 اگست سے اسلام آباد میں ہوں گے

Web Desk

Web Desk

Next Post

ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز22 اگست سے اسلام آباد میں ہوں گے

Discussion about this post

تازہ ترین

کم عمری سے ہی زبردستی مجھے اداکارہ بنایا گیا: ریکھا

کم عمری سے ہی زبردستی مجھے اداکارہ بنایا گیا: ریکھا

جون 28, 2022
بین الاقوامی کرکٹ سے ایون مورگن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ سے ایون مورگن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

جون 28, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟
صحت

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

جون 28, 2022
اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟
دلچسپ و عجیب

اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟

جون 27, 2022
ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
سپر ٹیکس کیا ہے۔۔۔؟
ضرور پڑھیں

سپر ٹیکس کیا ہے۔۔۔؟

جون 25, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist