جمعرات, جون 30, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

یہ آخری موقع ہوگا ٗالیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا!!!

Web Desk by Web Desk
اگست 16, 2017
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین, قومی, مشہور خبر
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک روکنے سے متعلق پی ٹی ٹی آئی درخواست مسترد کرتے ہوئے سات ستمبر کو پارٹی فنڈنگ کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ آخری موقع ہوگا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں 5 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن کے پیش ہوئے جہاں انہوں نے نیا جواب جمع کرایا جس میں انور منصور نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پارٹی فنڈنگ کیس میں تفصیلات دے چکے ہیں اور الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ میں جاری کیس میں فریق ہے جس پر رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کو یہاں پر ہمیں پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات پیش کرنی چاہیں ٗوکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کارروائی روک دے ٗ یہی معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے جبکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں فریق ہے جہاں ہم جواب دے چکے ہیں ٗسپریم کورٹ نے پارٹی فنڈنگ کیس کی پوری تاریخ نہیں پوچھی تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے پورا قصہ سپریم کورٹ میں بیان کردیا۔وکیل پی ٹی آئی نے دلائل میں کہا کہ شاید الیکشن کمیشن کے کسی رکن کے ذہن میں تعصب ہو سکتا ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمارے میں ایسا کچھ نہیں جیسا آپ کو لگ رہا ہے، ہم نے تو اپنا ریکارڈ سپریم کورٹ کو بھیجا ہے، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ کیس کی تفصیلات فراہم کرنے سے تعصب کا عنصر کیسے آگیا، وکیل انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے میں الیکشن کمیشن فریق بن چکا ہے لہذا اب فریق ہوتے ہوئے آپ کو کارروائی آگے نہیں بڑھانی چاہیے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی تاریخ کب مقرر ہے، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ عید کے بعد کیس کی سماعت کر یگی۔چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ بہتر ہوتا آپ سپریم کورٹ میں استدعا کردیتے کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے جس پر وکیل پی ٹی آئی نیکہا کہ آپ کہہ رہے ہیں تو میں سپریم کورٹ میں درخواست دے دوں گا، چیف الیکشن کمشن نے کہا کہ کیا آپ میرے کہنے پر درخواست دائر کریں گے۔وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت حنیف عباسی اور ہمارے کیس کی نوعیت مختلف ہے ٗ پی ٹی آئی نت نئے طریقے سے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم نہیں کررہی، اگر پی ٹی آئی تفصیلات فراہم کردے تو معلوم ہوجائے گا ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی کہ نہیں۔ وکیل اکبر ایس بابر نے اپنے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی نئے طریقوں سے معاملہ لٹکانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن نے فنڈر کی تفصیلات 21 بار مانگی ہیں جبکہ 4 بار پی ٹی آئی کے وکلاء تحریری طور پر لکھ کر دے گئے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو 7 ستمبر تک پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے کا آخری موقع دیدیا۔

Tags: Election Commision of PakistanHanif AbbasiImran KhanIslamabadPakistanparty FundingPTISupreme Court
ShareTweet
Previous Post

پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی تیاریاں عروج پر، استنبول چوک کے قریب اسٹیج تیار۔۔۔

Next Post

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی ۔۔۔

Web Desk

Web Desk

Next Post

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی ۔۔۔

Discussion about this post

تازہ ترین

اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

جون 30, 2022
ہیلری کلنٹن ڈاکٹر آصف کی انتخابی مہم کا حصہ بن گئیں

ہیلری کلنٹن ڈاکٹر آصف کی انتخابی مہم کا حصہ بن گئیں

جون 30, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟
صحت

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

جون 28, 2022
اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟
دلچسپ و عجیب

اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟

جون 27, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist