جمعرات, جون 30, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن اور ترین کا جہاز چل رہا ہے، بلاول بھٹو زر داری

Web Desk by Web Desk
اگست 19, 2017
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین, قومی, مشہور خبر
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مانسہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن اور ترین کا جہاز چل رہا ہے، دہشتگردی کم ہونے کا کریڈٹ لینے والے خان صاحب ماضی میں سرکاری خزانے سے طالبان کے مدر سے کو کروڑوں روپے دے چکے ہیں ٗ خان صاحب کی اتحادی جماعت پر خیبر بینک میں کرپشن کا الزام ہے ٗاس کی تحقیقات کب ہو گی؟ ٗانقلاب کا لفظ میاں نوازشریف کے منہ سے اچھا نہیں لگتا ۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے سابق وزیر اعظم نوازشریف پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ میاں صاحب معصوم نہیں مجرم ہیں ٗانقلاب کا لفظ ان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا ٗوہ سازشی ہوسکتے ہیں انقلابی نہیں۔بلاول بھٹو ار داری نے کہا کہ آج اس دھرتی پرکھڑے ہوکرخطاب کر رہا ہوں جہاں کے عوام نے قیام پاکستان کیلئے اہم کردار ادا کیا،ملکی ترقی میں ہزارہ وال کا بہت بڑا حصہ ہے ٗذوالفقارعلی بھٹو، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے دور میں یہاں کے عوام کیلئے جو کچھ کر سکے وہ کیا، سوئی گیس اور روزگار کی فراہمی کیلئے کام کیا،پیپلزپارٹی وفاقی پارٹی ہے، ہر علاقے کی ترقی کا سوچتے ہیں ٗہم چاہتے ہیں کہ ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں صرف ایک ضلع ہزارہ تھا ٗ ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے کو ہزارہ ڈویژن کا درجہ دیا ٗبینظیر بھٹو نے ہری پور ضلع اور آصف زرداری نے ضلع تورغر کا تحفہ دیا ٗ ہزارہ ڈویژن سات اضلاع پر مشتمل ہے جو صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہوا، شوکت خانم کینسر ہسپتال کی بات کرنے والے نے بیگم نصرت کینسر ہسپتال کو بند کر دیا ہے ٗیہ ہسپتال غریبوں کیلئے تھا،خان صاحب آپ نے بیگم نصرت بھٹو کینسر ہسپتال پروگرام کو ختم کر دیا،بیگم نصرت بھٹو کے نام پر اعتراض ہے تو اس کا نام بھی شوکت خانم رکھ لیں۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ تبدیلی کیدعویدارجوتبدیلی لائے ہیں وہ ہم سب کو معلوم ہے ٗصحت کے نظام کو تباہ کردیا ہے ٗ چھوٹے شہروں، دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کو بھیجنے کے بجائے صحت کے نظام کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں ٗ پاکستان کے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لے آئے ہیں، ایک لاکھ بچے سرکاری اسکولوں میں آنا خان صاحب کا ایک نیا جھوٹ ہے، اس سال ایک بھی پوزیشن سرکاری اسکول کے طلبا نے حاصل نہیں کی ٗتعلیم پستی کی طرف جا رہی ہے مگرخان صاحب کے لوگوں کے نجی اسکول ترقی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب جب بھی اسٹیج پر آتے ہیں تولوگوں سے ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں،اس بے چارے وزیر نے جو وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزام لگائے ان کا کیا ہوا؟ خانآتے ہیں تولوگوں سے ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں،اس بے چارے وزیر نے جو وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزام لگائے ان کا کیا ہوا؟ خان صاحب کی اتحادی جماعت پر خیبر بینک میں کرپشن کا الزام ہے ٗاس کی تحقیقات کب ہو گی؟مائنز کے ٹھیکوں میں اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کب ہوں گی؟میں نے کبھی آپ پر الزام نہیں لگایا ٗ آپ کے اپنے وزراء اور اراکین اسمبلی آپ پر الزام لگا رہے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جب دیکھو کہتے رہتے ہیں نیا ٗنیا نیا ٗ تبدیلی ٗتبدیلی تبدیلی،خیبرپختونخوامیں کیانیالے آئے ہیں؟کیا تبدیلی لائے ہیں؟ خان صاحب آج کل دہشتگردی کم ہونے کا سہرا بھی اپنے سر لے رہے ہیں، یہ آپ ہی تھے جس نے تعلیم کے بجٹ سے طالبان کے ایک مدرسے کو کروڑوں روپے دئیے تھے ٗ خان صاحب یہ دہشت گردی سیکیورٹی فورسز، پولیس، سول سوسائٹی اور قوم کی یکجہتی سے کم ہوئی ہے، الزامات اور گالی کی سیاست اب نہیں چلے گی، خیبرپختونخوا کے عوام نے بھی آپ کو پہچان لیا ہے، آپ نے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھلائی کیلئے کچھ نہیں کیا ٗفاٹا اصلاحات، عوام کے حقوق کیلئے کبھی آواز نہیں اٹھائی،خان صاحب آپ آئی ڈی کارڈ کے مسئلے پر بھی خاموش رہے ٗآپ خیبرپختونخواکے لوگوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہو،2018ء کا انتخاب میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہو گا۔انہوں نے میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دنوں میاں صاحب کا چیخنا چلانا تو سنا ہوگا ٗمیاں صاحب سول بالادستی کی بات کررہے ہیں، اپنی تقریروں میں عوام سے وعدہ لے رہے ہیں کہ سڑکوں پرنکلنے کی اپیل کریں توعوام ساتھ دیں ٗآپ کتنا بھی چیخیں چلائیں اب عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے،آپ معصوم نہیں مجرم ہیں،آپ کو عدالت نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نااہل کردیا ہے ٗآپ نے اس ملک کی دولت کو لوٹا ہے،انقلاب کالفظ آپ کے منہ سیاچھانہیں لگتا،کبھی انقلاب دیکھا یا پڑھا بھی ہے؟آئی جے آئی میاں نواز شریف نے بنائی،آپ فسادی ہوسکتے ہیں، سازشی ہوسکتے ہیں، انقلابی نہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا اور کہہ رہے ہیں ترقی ہورہی ہے، پی ٹی آئی ہو یا (ن) لیگ، دونوں اقتدار کی لڑائی لڑرہے ہیں، دونوں کی نظر کرسی پر ہے، انہیں ملک کی فکرنہیں، لوگوں کے اصل مسائل پر یہ بات نہیں کرتے، ان کے پاس مسائل کا حل نہیں ہے، ان میں ملک کو آگے لیجانے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں ٗ ان کے پاس نہ منشور ہے ٗ نہ پروگرام نہ کوئی نظریہ ٗ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جمہوری اور نظریاتی پارٹی ہے ٗ ہم مکمل منشور کیساتھ آنے والے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارمنشور کسان دوست اور مزدور دوست ہے، میں عوام کی طاقت پر یقین رکھتاہوں ٗ اپنے لیے نہیں ٗ غریبوں کیلئے اقتدارچاہتاہوں ٗ کیا آپ میرا ساتھ دیں گے ٗ آپ میرا ساتھ دیں گے تو میں بھی آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔

Tags: Bilawal Bhutto ZardariImran KhanJahangir TareenPPPPTI
ShareTweet
Previous Post

قتل عام سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ٗمیرواعظ

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پارٹی کےتمام رہنماؤں ،عہدیداروں سے اپیل

Web Desk

Web Desk

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پارٹی کےتمام رہنماؤں ،عہدیداروں سے اپیل

Discussion about this post

تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور

عوامی نیشنل پارٹی کا وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور

جون 30, 2022
آج کا کارٹون – (30th June 2022)

آج کا کارٹون – (30th June 2022)

جون 30, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟
صحت

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

جون 28, 2022
اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟
دلچسپ و عجیب

اب مُردوں کی آوازیں سنی جاسکیں گی۔۔۔ لیکن کیسے۔۔۔۔؟

جون 27, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist