بدھ, جولائی 6, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز اورماضی کے زخموں پر مرہم وزیراعلیٰ پنجاب

Web Desk by Web Desk
اگست 22, 2017
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین, قومی
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وسائل سے محروم اورغریب عوام کے طرز زندگی میں بہتری لاناپاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کاایجنڈا ہے اوراس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے پروگرامز کامیابی سے آگے بڑھائے جارہے ہیں ،جس کے تحت متوازن ترقیاتی حکمت عملی اختیارکرکے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اورفلاحی پروگراموں کیلئے صوبے میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جیسا فعال ادارہ بنایاگیاہے جبکہ رواں مالی سال 635ارب روپے کے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ، صوبے کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے جو پنجاب کی پائیدارمعاشی ترقی کا باعث بنے گاکیونکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔جنوبی پنجاب کے منتخب نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ کم ترقی یافتہ اورپسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی وخوشحالی پر خطیر وسائل خرچ کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت غریب عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں۔تعلیم،صحت،زراعت،واٹر سیکٹر اورسماجی شعبوں کی بہتری کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب سے حکمران تو آتے رہے لیکن علاقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے کچھ نہ کیاگیابلکہ جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کے خالی نعرے بلند کر کے عہدوں پر پہنچنے والوں نے حصول اقتدار کے بعد علاقے کے عوام کوبھلادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے اورہم نے خطے کی پسماندگی دور کرنے اورماضی کے لگائے گئے زخموں پر مرہم کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل کیاہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کارخ کم ترقی یافتہ اورپسماندہ علاقوں کی طرف موڑدیاگیاہے۔جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس مکمل ہوئے اوربہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے کیا جارہا ہے ۔خادم پنجاب دیہی روزڈ پروگرام کے تحت ہزاروں کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کو تعمیرکیاگیاہے اوریہ تمام سڑکیں کارپٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول جیسے تعلیمی ادارے بھی جنوبی پنجاب کے علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں اوران تعلیمی اداروں میں غریب ترین گھرانوں کے بچوں اوربچیوں کومعیاری تعلیم کے مواقع مفت فراہم کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والی بچیوں کاماہانہ وظیفہ بھی بڑھادیاگیا ہے ۔ہمارا ہر قدم پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے ۔ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے جدیدترین میٹروبس سسٹم نے خطے کے عوام کو جدید سفری سہولتیں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں معیاری تعلیمی ادارے ،یونیورسٹیاں اور ہسپتال قائم کیے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اوراس کی ایک ایک پائی نہایت ایمانداری سے عوام کی فلاح پر صرف کی جارہی ہے اورہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت،برق رفتاری اورمعیارکے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔

Tags: LahorePMLNPunjabShehbaz Sharif
ShareTweet
Previous Post

معروف فلم سپر سٹار جیکی چن نے فلمی بات کو حقیقت کا روپ دے دیا۔

Next Post

حکمرانوں نے دھاندلی کے ذریعے جیتنے کے بعد اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود حلقہ میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا ‘یاسمین راشد

Web Desk

Web Desk

Next Post

حکمرانوں نے دھاندلی کے ذریعے جیتنے کے بعد اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود حلقہ میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا ‘یاسمین راشد

Discussion about this post

تازہ ترین

جولائی 6، 2022

جولائی 6، 2022

جولائی 6, 2022
ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی: عمران خان

ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی: عمران خان

جولائی 5, 2022

ایڈیٹوریل

وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 5, 2022
ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 5, 2022
ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا
صحت

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا

جولائی 2, 2022
حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist