ہفتہ, جولائی 2, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

مقبوضہ کشمیر ٗ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ہندواڑہ قصبے میں ایک اور نوجوان کو شہیدکردیا

Web Desk by Web Desk
اگست 23, 2017
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین, قومی, مشہور خبر
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ہندواڑہ قصبے میں ایک اور نوجوان کو شہیدکردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوہندواڑہ کے علاقے ہنگنی کوٹ رامہال میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ضلع پلوامہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں نے ترال کے علاقے خان محلہ آری پل میں تلاشی اور محاصرے کی ایک مشترکہ کارروائی کی ۔ تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کرکے علاقے میں گھر گھر تلاشی شروع کر دی گئی ہے ٗکل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں غیر قانونی طورپر نظربند تما م رہنماؤں اور کارکنوں کی عید الاضحی سے قبل رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے چھاپوں اور حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ، پیر سیف اللہ، الطاف احمد شاہ، شاہد الاسلام، ایاز محمداکبر، معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، دیویندر سنگھ بہل اور کئی تاجروں کی گرفتاریوں میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی معاونت کی ہے ۔ حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔میرواعظ عمرفاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ی عوام جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے اور وہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے منصوبے کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ کشمیری تاجر وں نے سرینگر میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 35A کو منسوخ کرنے کے بھارتی منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے گورنر ہاؤس کی طرف مارچ کی کوشش کی لیکن بھارتی پولیس نے مارچ کو روکنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور کئی تاجر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔ ادھرورلڈکشمیر اوےئر نس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمو چوہدری نے اس موقع پرخبردار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی سے بھارت کو نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرنے کا لائسنس مل گیا ہے۔

Tags: KashmirKillings in Kashmirکشمیر
ShareTweet
Previous Post

آئین کے آرٹیکل 62 کا تعلق کسی بھی رکن کی نااہلیت بارے ہے ٗنااہلیت کی مدت متعین نہیں ٗ زاہد حامد خان

Next Post

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Web Desk

Web Desk

Next Post

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Discussion about this post

تازہ ترین

مہیش بھٹ نے عالیہ اور رنبیر کی شادی سے متعلق خبروں پر کیا کہا۔۔۔؟

عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد رنبیر کپور کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے ۔۔۔؟

جولائی 2, 2022
طلولہ رائیلی نے ایلون مسک سے دوبارہ شادی کیوں کی۔۔۔؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

طلولہ رائیلی نے ایلون مسک سے دوبارہ شادی کیوں کی۔۔۔؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

جولائی 2, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی پر ایک نظر

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist