اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے بھی بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات اور ان کی جلد صحت یابی کا پیغام جاری کر دیا ہے۔
سماجی ابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ”کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کے خلاف جدوجہد پر میری نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اس بیماری کیخلاف لڑائی میں کامیابی سے ہمکنار ہوں۔“
عمران خان کی جانب سے یہ پیغام منظرعام پر آنے کے بعد ناصرف تحریک انصاف کے کارکن اسے پسند کر رہے ہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور کارکنوں نے بھی سراہا ہے۔
Discussion about this post