رکشہ ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پابندی اور سڑک کی بائین لین استعمال کریں گے: عوامی رکشہ یونین پاکستان

رکشہ ڈرائیورز کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کیلئے سی ٹی او آفس میں چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی زیر صدرات اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،جس میں عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق،ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف اور سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سرکل افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکشہ یونین کے صدر نے رکشہ ڈرائیورز کو درپیش مسائل اورپارکنگ اسٹینڈز کی عدم دستیابی بارے آگاہ کیا۔ جس پر سی ٹی ا و لاہور نے مصروف اور اہم شاہراؤں پر رکشہ ڈرائیورز کیلئے پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے ایک الگ روڈ سیفٹی یونٹ مختص کیا گیا جو روزانہ رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر لیکچر ز دے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رکشہ ڈرائیورز پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں دیگر جگہوں پر پارکنگ نہیں کریں گے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گے۔

Leave a Reply