بدھ, جولائی 6, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

عائشہ گلالئی کی پی ٹی آئی رکنیت منسوخ

Web Desk by Web Desk
اگست 29, 2017
in پاکستان کی خبریں
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق خاتون رہنما عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی۔
رکنیت منسوخ کرنے کے حوالے سے عائشہ گلالئی کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو شوکاز نوٹسز کا جواب نہ دینے پر ان کی رکنیت منسوخ کی گئی۔
عائشہ گلالئی کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق انہوں نے مقامی میڈیا پر پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے انتخاب سے اجتناب کیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو جاری حتمی نوٹس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی ارسال کردی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے عائشہ گلا لئی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
نوٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دو روز میں کارروائی نہ کی تو معاملہ خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہ لے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔
یاد رہے کہ یکم اگست 2017 کو عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں پہلے پیپلز پارٹی کا حصہ تھی جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، لیکن تحریک انصاف میں کچھ اور ہی ماحول دیکھا، پی ٹی آئی کے ماحول سے بہت سی خواتین پریشان ہیں جبکہ تحریک انصاف میں عزت دار خواتین کی کوئی جگہ نہیں ہے۔‘
انہوں نے پارٹی چیئرمین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عمران خان پر مغربی ماحول کا اثر ہے، وہ شاید پاکستان کو انگلینڈ سمجھتے ہیں اور پاکستان میں مغربی ثقافت لانا چاہتے ہیں، ان کا اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں اور وہ غلط ٹیکسٹ میسجز کرتے ہیں۔‘
عائشہ گلالئی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر بھی الزامات لگاتے ہوئے انہیں صوبے کا ڈان قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی وزیر نے جنوبی وزیرستان میں انسانی حقوق کی کارکن کی حیثیت سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کیا۔
انہوں نے 2012 میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور 2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر وفاق کے زیر انتظام علاقے (فاٹا) سے خواتین کی خصوصی نشست سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔
اس سے قبل عائشہ گلالئی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔

Tags: Ayesha GulalaiAyesha Gulllai
ShareTweet
Previous Post

'آپ پاکستان کےبدترین خارجہ سیکریٹری ہیں'،عبدالباسط کا اعزاز چوہدری کے نام خط

Next Post

بلاول بھٹو کا سپریم کورٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو خواتین کے مسائل کے حل کے لیے چار وومن کرائسز سینٹرز کو دوبارہ کھولنے کے حکم کا خیرمقدم

Web Desk

Web Desk

Next Post

بلاول بھٹو کا سپریم کورٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو خواتین کے مسائل کے حل کے لیے چار وومن کرائسز سینٹرز کو دوبارہ کھولنے کے حکم کا خیرمقدم

Discussion about this post

تازہ ترین

جولائی 6، 2022

جولائی 6، 2022

جولائی 6, 2022
ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی: عمران خان

ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی: عمران خان

جولائی 5, 2022

ایڈیٹوریل

وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 5, 2022
ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 5, 2022
ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا
صحت

ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس سے حاملہ خواتین کو خبردار کردیا

جولائی 2, 2022
حج کے شرعی مسائل
اعجاز اسلامی

حج کے شرعی مسائل

جولائی 1, 2022
بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist