آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

zodiac-signs-daily-aajkal-google

Astrologer Ali Zanjani_aajkal_google
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
دسمبر08 جمعہ۔

برج حمل
جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہیگا۔ بزرگوں کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ مسائل پریشانی کا باعث ہوں گے۔ شادی بیاہ کے امور طے پائیں گے۔

برج ثور
حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔ بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔

برج جوزا
شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔ اس ہفتے زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ سواری لے سکیں گے۔

برج سرطان
زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

برج اسد
دشمن زیر ہوں گے اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ بسلسلہ تعلیم سفر کر سکیں گے اور مقاصد کے حصول کیلئے رسک لیں گے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

loading...

برج سنبلہ
بر وقت بہتر فیصلے کرنا دانشمندی ہوگی۔اپنی مضطرب کیفیت پر قابو رکھنے سے آپ اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ ممکنہ مستقل مزاجی کی کوشش کریں۔

برج میزان
ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ گھریلو مسائل کے باعث خواہ مخواہ کی ٹینشن رہے گی۔

برج عقرب
اہم کاروباری معاہدے عمل میں آسکتے ہیں جن سے مستقبل میں متوقع فائدہ نصیب ہو سکے گا۔ اندرون خانہ مصروفیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  وطن سے محبت پر مبنی تعلیم و تربیت دینے پر بھی زور، چین

برج قوس
شریک حیات کے ساتھ غلط فہمی کی بنا پر تعلقات میں ناخوشگوار تبدیلی آسکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔

برج جدی
انعامی سکیموں میں حصہ لینے سے کوئی نہ کوئی انعام مل سکتا ہے۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں سے نفع حاصل ہوگا۔ معاملات عشق محبت بھی راس آئیں گے۔

برج دلو
کیرئیر کے سلسلے میں کی گئیں کوششیں آپ کے درخشاں مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔ سفر کے مواقع میسر آئیں گے اور نصیب یاوری کر سکے گا ۔

برج حوت
نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ غلط فہمیاں دور ہوں گی اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔
———————————————————————————–

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں