جمعرات, جون 30, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں: فوج اور ملالہ پر حملوں کے ملزم سمیت 4 ہلاک

Web Desk by Web Desk
ستمبر 5, 2017
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور آج صبح سے ہی شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سچل کے علاقے صدف سوسائٹی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر پولیس نے کارروائی کی جس میں علاقے کا محاصرہ کیا تو گھر میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں مطلوب دہشت گرد مولوی فضل اللہ کا کزن خورشید بھی شامل ہے۔
راؤ انوار کے مطابق دہشت گرد خورشید پاک فوج اور نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی پر حملے کا ملزم بھی ہے جب کہ دہشت گرد خورشید قائد آباد پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔اس سے قبل پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور اس کارروائی کےدوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران گھر میں موجود دہشت گرد عبدالکریم سروش صدیقی زخمی حالت میں فرار ہوگیا تاہم ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق عبدالکریم سروش ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اورکالعدم انصار الشریعہ کا کمانڈر ہے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گرد سروش صدیقی جامعہ کراچی میں اپلائیڈ فزکس کا طالب علم تھا اور اس کے والد سجاد صدیقی ریٹائرڈ پروفیسر ہیں۔پولیس نے سروش صدیقی کی گرفتاری کے لئے خفیہ اطلاع پر سچل کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ایک گھر کا محاصرہ کیا جہاں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق فرار دہشت گرد عبدالکریم سروش کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور شہری اس نمبر پر 03002023318 دہشت گرد سے متعلق معلومات دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے دہشت گرد عبدالکریم سروش صدیقی کے والد کی اطلاع پر ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد میں کارروائی کی جہاں سے انصارالشریعہ کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 ستمبر کو کراچی کے علاقے بفرزون میں نماز عید کے بعد گھر واپسی پر دہشت گردوں نے خواجہ اظہار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

Tags: Fight against terrorismTerrorists in Karachiکراچیکراچی دہشت گردیکراچی میں دہشت گرد
ShareTweet
Previous Post

انوشکا شرما کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص جاں بحاق

Next Post

فریال کو طلاق سے کتنا فائدہ ہوگا؟ فریال مخدوم کے وکیل کے حیران کن انکشافات

Web Desk

Web Desk

Next Post

فریال کو طلاق سے کتنا فائدہ ہوگا؟ فریال مخدوم کے وکیل کے حیران کن انکشافات

Discussion about this post

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں ہیں: فواد چودھری

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیاں ہیں: فواد چودھری

جون 30, 2022
آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(30th June 2022)

جون 30, 2022

ایڈیٹوریل

ایڈیٹوریل

مسلمانوں کی سائنس کے لئے خدمات ….!

جون 27, 2022
روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات
ایڈیٹوریل

روس یوکرین جنگ اور اس کے اثرات

جون 27, 2022
ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟
ایڈیٹوریل

ڈاکٹر اسرار کی پاکستان سے متعلق تین بڑی پیشگوئیاں کیا تھیں؟

جون 27, 2022
عامر لیاقت حسین۔۔۔!
ایڈیٹوریل

عامر لیاقت حسین۔۔۔!

جون 21, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟
صحت

بالوں کی بہتر نشوونما کے لیے 5 جوسز کون سے ہیں۔۔۔؟

جون 30, 2022
خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟
صحت

خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں۔۔۔؟

جون 29, 2022
آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟
سائنس و ایجادات

آپ انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیج سکتے ہیں؟

جون 29, 2022
پُرسکون نیند کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟
صحت

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔۔۔؟

جون 28, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist