لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج، 8 ستمبر کو وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی تفصیلات کے مطابق سابق اور نااہل قرار دیے گئے وزیراعظم نواز شریف ممکنہ طور پر 8 ستمبر کو وطن واپس آ جائیں گے۔ نواز شریف ان دنوں اپنی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن میں موجود ہیں۔ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے بعد آئندہ چند روز میں بیگم کلثوم نواز بھی وطن واپس آ سکتی ہیں۔ پہلی سرجری کے بعد سے ان کی صحت میں واضح بہتری آئی ہے۔
Discussion about this post