برن(این این آئی)سوئٹزرلینڈ کے جنوب میں ساسفی کے مقام پر کوہ الپس کے گلیشیئر ’ٹرفٹ‘ کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر گر گیا ہے۔ اس کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے گلیشیئر کے گرنے کے خطرے کا احساس کرتے ہوئے قریبی قصبے کے کم از کم 220 رہائشیوں کو پہلے ہی منتقل کر دیا تھا۔ گلیشیئر کے گرنے کے بعد پولیس نے صورت حال کا اندازہ لگاتے ہوئے منتقل کیے گئے افراد کو واپس اپنے اپنے مکانات میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔ گلیشیئر کے ٹوٹ کر گرنے سے برف کے تودے قصبے تک نہیں پہنچ پائے، البتہ کوہ پیمائی کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ ٹرفٹ گلیشیئر کے مزید ٹوٹنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے
Discussion about this post