سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کے دائرہ اختیار کے بارے میں ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو زیر سماعت درخواستیں واپس لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے
مقامی شہری عرفان احمد کی جانب سے سن کے وکیل اظہر صدیق نے ایک ہی نوعیت کی تین مختلف درخواستیں واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے معاملہ کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے اعتراض اٹھایاتھا کہ یہ معاملہ فل بنچ کے سامنے زیر سماعت ہے. درخواست میں استدعا کی کہ فل بنچ جوڈیشل انکوائری کے بارے میں درخواستیں واپس لینے کی اجازت دے. اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے 2014 میں سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کے دائرہ اختیار کے بارے میں درخواستیں دائر کی تھی جس پر لاہور ہائيکورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی لیکن بنچ کے ارکان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے دو مرتبہ بنچ تحلیل ہوچکا ہے.
Discussion about this post